Main Icon

باب: منقبتوں کا مجموعہ - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 6263

فضائل کا بیان - جلد 8

حدیث مبارکہ

وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: قَالَتِ الْأَنْصَارُ: يَا نَبِيَّ اللّٰهِ لِكُلِّ نَبِيٍّ أَتْبَاعٌ وَإِنَّا قَدِ اتَّبَعْنَاكَ فَادْعُ اللّٰهَ أَنْ يَجْعَلَ أَتْبَاعَنَا مِنَّا فَدَعَا بِهٖ " رَوَاهُ البُخَارِيُّ

وعن زيد بن أرقم قال: قالت الأنصار: يا نبي الله لكل نبي أتباع وإنا قد اتبعناك فادع الله أن يجعل أتباعنا منا فدعا به " رواه البخاري

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت زید ابن ارقم سے فرماتے ہیں کہ انصار نے عرض کیا یا نبی الله ہر نبی کے خاص تابعین ہیں ہم نے آپ کی اتباع کی ہے ۱ ∞ ؎دعا فرمائیں کہ الله تعالٰی ہمارے تابعین ہم میں سے بنائے ۲؎چنانچہ حضور نے یہ دعا کی۳؎(بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی الله تعالٰی نے ہم کو یہ توفیق بخشی کہ ہم حضور کے خاص خدام خاص متبع ہوئے یہ توفیق اس کی مہربانی ہے۔
۲
؎اس گزارش کے چند معنی ہوسکتے ہیں قوی اور ظاہر معنی یہ ہیں کہ تاقیامت جتنے مسلمان ہم انصار کی پیروی اور اطاعت کریں وہ کل قیامت میں ہمارے ہی زمرہ میں ہمارے ساتھ ہوں،الله تعالٰی جو درجات ہم کو عطا فرمادے ان سب کو دے لہذا اس میںان شاءاللهہم سب مسلمان داخل ہیں،یہ معنی بھی کیے گئے ہیں کہ ہماری اولاد کو بھی انصاری کہا جاوے۔
۳
؎حضور انور نے یہ دعا کی اور رب تعالٰی نے ارشاد فرمایا"مِنَ الْمُہَاجِرِیۡنَ وَالۡاَنۡصَارِ وَالَّذِیۡنَ اتَّبَعُوۡهُمۡ بِاِحْسَانٍ رَّضِیَ اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوۡا عَنْهُ

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 6263