Main Icon

باب:شراب کی سزا کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3614

مقررہ سزاؤں کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِىَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ! ضَرَبَ فِي الْخَمْرِ بِالْجَرِيدِ وَالنِّعَالِ، وَجَلَدَ أَبُو بَكْرٍ أَرْبَعِينَ. مُتَفَقٌ عَلَيْهِ.

عن أنس أن النبى صلى الله عليه وسلم ! ضرب في الخمر بالجريد والنعال، وجلد أبو بكر أربعين. متفق عليه.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت انس سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے شراب کی سزا میں چھڑیوں اور جوتوں سے پٹوایا ہے ۱؎اور حضرت ابوبکر نے چالیس کوڑے لگائے ۲؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یہ روایت مجمل ہے کہ اس میں تعداد کا ذکر نہیں،دوسری روایتوں میں چالیس کا ذکر ہے،بعض روایات میں ہے کہ حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم نے دو شاخیں چالیس لگوائیں جس سے اسی۸۰ ہوگئیں اور ہوسکتا ہے کہ اولًا شراب کی سزا مقرر نہ تھی بعد میں مقرر ہوئی یہ روایت اول زمانہ کی ہو۔(مرقات)
۲
؎اس روایت کی بنا پر امام شافعی فرماتے ہیں کہ شراب کی سزا چالیس کوڑے ہیں مگر ہمارے ہاں اسی۸۰ کوڑے کیونکہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مشورہ کرکے اسی۸۰ کوڑے مقرر فرمائے اور کسی صحابی نے اعتراض نہ فرمایا لہذا اسی۸۰ کوڑوں پر صحابہ کرام کا اجماع سکوتی ہوگیا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3614