Main Icon

باب :جوتے کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4407

لباس کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَلْبَسُ النِّعَالَ الَّتِي لَيْسَ فِيهَا شَعْرٌ. رَوَاهُ البُخَارِيُّ

عن ابن عمر قال: رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يلبس النعال التي ليس فيها شعر. رواه البخاري

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عمر سے ۱؎فرمایا انہوں نے کہ دیکھا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنے ہوئے وہ جوتے جس میں بال نہ تھے ۲؎(بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎آپ صحابی ہیں،آپ کا نام عبداللہ ہے،فقہاءصحابہ میں سے ہیں،عبادلہ ثلاثہ میں سے ایک ہیں۔
۲
؎یعنی کھال اچھی طرح صاف کرکے سب بال اتار دیئے ہوں جس طرح ہمارے ملک میں رواج ہے اس طرح بہت خوبصورت جوتابنتا ہے،ایسا جوتا بھی زینت انسانی میں شامل ہے۔اس سے ثابت ہوا کہ مرد کو زینت کرنی جائز ہے جب کہ اس میں شرعی ممانعت نہ ہو نہ اس میں کفر سے مشابہت ہو نہ عورتوں سے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4407