Main Icon

باب:لباس کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4304

لباس کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

عَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ أَحَبُّ الثِّيَابِ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَلْبَسَهَا الْحِبرَةُ(مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

عن أنس قال: كان أحب الثياب إلى النبي صلى الله عليه وسلم أن يلبسها الحبرة(متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں کہ محبوب ترین لباس جن کا پہننا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو پسند تھا حبرہ تھے ۱؎(مسلم، بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یمن کے تیارکردہ کپڑوں میں سے ایک قسم کے سوتی کپڑے کا نام حیرہ ہے ح کے کسرہ سے،یہ بہترین قسم کا کپڑا ہوتاہے،سادہ سفیدبھی ہوتا ہے اور سبزوسرخ دہاری والا بھی۔حیر کے معنی ہیں سجاوٹ آراستگی،یہ کپڑا بڑا اچھا ہوتا ہےجس سے دولہنوں کو آراستہ کیا جاتا تھا اس لیے اسے حیرہ کہتے ہیں،قرآن کریم میں ہے"فَہُمْ فِیۡ رَوْضَۃٍ یُّحْبَرُوۡنَ"۔یہ کپڑا میل خوردہ ہوتا ہے،میل کو چھپا لیتا ہے جلد جلد دھونا نہیں پڑتا اس لیے محبوب تھا۔(مرقات و اشعہ)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4304