Main Icon

باب:لباس کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4367

لباس کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَيْهَا وَهِيَ تَخْتَمِرُ فَقَالَ: «ليَّةً لَا ليَّتينِ» رَوَاهُ أَبُوْدَاوُدَ

وعن أم سلمة إن النبي صلى الله عليه وسلم دخل عليها وهي تختمر فقال: «لية لا ليتين» رواه أبوداود

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ام سلمہ سے کہ نبی صلی الله علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے حالانکہ دوپٹہ اوڑھ رہی تھیں تو فرمایا ایک پیچ دو نہ کہ دو پیچ ۱؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی اے ام سلمہ دوپٹہ اس طرح اوڑھو کہ سر سے لے کر ٹھوڑی کے نیچے تک کا حصہ ڈھک جاوے مگر صرف ایک پیچ سے ڈھکے دو پیچ نہ پھیرو تاکہ مردوں کے عمامہ کے مشابہ نہ ہوجائے اور زیادہ بڑا دوپٹہ نہ اوڑھنا پڑے کہ اس میں اسراف ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ بلاضرورت بہت دراز کپڑا پہننا ممنوع ہے،یونہی مردوں کو عورتوں کے مشابہ اور عورتوں کو مردوں کے مشابہ کپڑا پہننا بھی ممنوع،عورتیں مرد لباس وضع قطع میں ممتاز چاہئیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4367