Main Icon

باب:لباس کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4363

لباس کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ هِلَالِ بْنِ عَامِرٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِنًى يَخْطُبُ عَلٰى بَغْلَةٍ وَعَلَيْهِ بُرْدٌ أَحْمَرُ وَعَلِيٌّ أَمَامَهٗ يُعَبِّرُ عَنْهُ. رَوَاهُ أَبُوْدَاوُدَ

وعن هلال بن عامر عن أبيه قال: رأيت النبي صلى الله عليه وسلم بمنى يخطب على بغلة وعليه برد أحمر وعلي أمامه يعبر عنه. رواه أبوداود

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ہلال ابن عامر سے وہ اپنے والد سے روایت فرماتے ہیں کہ میں نے نبی صلی الله علیہ وسلم کو منٰی میں اپنے خچر پر خطبہ دیتے دیکھا آپ پر سرخ چادر تھی ۱؎اور علی آپ کے سامنے تھے آپ سے لوگوں کو پہنچانتے تھے ۲؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎ان جیسی تمام روایات میں سرخ سے مراد لال دھاری دار کپڑے ہیں خالص سر خ مراد نہیں ہوتا لہذا یہ حدیث سرخ لباس کی ممانعت کی احادیث کے خلاف نہیں تمام محدثین کا اتفاق ہے۔
۲
؎یعنی مجمع و ہجوم بہت تھا حضور کی آواز سب تک پہنچ نہیں سکتی اس لیے حضرت علی حضور سے کچھ دور کھڑے حضور کے فرمان عالی بلند آواز سے لوگوں تک پہنچارہے تھے۔یہاںیعبرسے مراد ترجمہ کرنا نہیں مگر اشعۃ اللمعات نے فرمایا کہ حضور انور کی آواز تو سب تک بطور معجزہ پہنچ رہی تھی حضرت علی مطلب سمجھارہے تھے،یہ معنییعبرکی لیے بہت ہی موزوں ہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4363