Main Icon

باب:لباس کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4312

لباس کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:مَنْ جَرَّ ثَوْبَهٗ خُيَلَاءَ لَمْ يَنْظُرِ اللّٰهُ إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ(مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وعن ابن عمر أن النبي صلى الله عليه وسلم قال:من جر ثوبه خيلاء لم ينظر الله إليه يوم القيامة(متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عمر سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو اپنا کپڑا ۱؎فخر سے گھسیٹے قیامت کے دن اللہ اس کی طرف نظر کرم نہ کرے گا ۲؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎کپڑے میں تہبند،پاجامہ،قمیض،چادر سب ہی داخل ہیں ان میں سے جو بہت زیادہ نیچا ہوکر زمین پر گھسٹے اور ہو فخریہ فیشن کے طورپر اس پر یہ وعید ہے۔
۲
؎ان جیسے فرمانوں میں نہ دیکھنے سے مراد ہوتا ہے مہربانی و کرم کی نظر نہ دیکھنا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4312