Main Icon

باب:لباس کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4365

لباس کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُحْتَبٍ بِشَمْلَةٍ قَدْ وَقَعَ هُدْبُهَا عَلٰى قَدَمَيْهِ. رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ

وعن جابر قال: أتيت النبي صلى الله عليه وسلم وهو محتب بشملة قد وقع هدبها على قدميه. رواه أبو داود

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں کہ میں نبی صلی الله علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا آپ ایک چادر سے لپٹے ہوئے تھے ۱∞؎جس کا پھندنا آپ کے قدموں پر پڑا تھا۲؎(ابودا ؤد)

شرح حدیث

۱∞؎شملہوہ کپڑا ہے جس پر انسان مشتمل ہو لپٹا ہوا ہو خواہ چادر ہو یا کمبل۔محتببنا ہےاحتباءسے جس کے معنی ہیں اکڑوں بیٹھنا یعنی حضور انور اکڑوں بیٹھے ہوئے چادر شریف سے لپٹے ہوئے تھے۔حضرات صحابہ کرام حضور کی ہر وضع قطع کی روایت فرماتے ہیں تاکہ انکی ہر کیفیت مسلمانوں کے ذہن نشین ہوجائے،محبوب کی ہر ادا ہی محبوب ہے۔
۲
؎اب بھی اہل عرب یا تو کسی چیز سے ٹیک لگا کر بیٹھتے ہیں،اگر ٹیک کا سہارا نہ ملے تو اپنے اردگرد چادر لپیٹ کر اس سے ٹیک کا کام لیتے ہیں اس وقت حضور کی یہ وضع تھی۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4365