Main Icon

باب:لباس کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4382

لباس کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:إِنَّ أَحْسَنَ مَا زُرْتُمُ اللّٰهَ فِي قُبُورِكُمْ وَمَسَاجِدِكُمُ الْبَيَاضُ. رَوَاهُ ابْنُ مَاجَه

وعن أبي الدرداء قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:إن أحسن ما زرتم الله في قبوركم ومساجدكم البياض. رواه ابن ماجه

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوالدرداء سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ بہترین وہ لباس جس میں تم اپنی قبروں اور اپنی مسجدوں میں الله سے ملو سفید کپڑے میں ۱؎(ابن ماجہ)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی مسجدوں میں نماز کے لیے سفید کپڑے پہن کر آؤ اور قبروں میں سفید کفن لے کر جاؤ کہ رب تعالٰی سفید لباس پسند فرماتا ہے۔مؤمن مر کر الله تعالٰی سے ملاقات کرتا ہے تو چاہیے کہ سفید کفن میں ملاقات کرے۔(مرقات)نیز مرتے ہی حضور کا دیداربھی ہوتا ہے دوسرے مسلمانوں کی ملاقاتیں بھی،تو چاہیے کہ یہ سب کچھ سفید کفن میں ہو اسی لیے کفن میں خوشبو ملتے ہیں کہ مدینہ کے دولہا سے مہکتے ہوئے ملاقات ہو۔بعض لوگ شب کو وضو کرکے خوشبو مل کر سوتے ہیں کہ دیدار یار خواب میں نصیب ہو تو اچھی حالت میں ہو۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4382