Main Icon

باب:نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں کے فضائل - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 6184

فضائل کا بیان - جلد 8

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: خَيْرُ نِسَائِهَا مَرْيَمُ بِنْتُ عِمْرَانَ وَخَيْرُ نِسَائِهَا خَدِيجَةُ بِنْتُ خُوَيْلِدٍ(مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ) وَفِي رِوَايَةٍ قَالَ أَبُو كُرَيْبٍ: وَأَشَارَ وَكِيعٌ إِلَى السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ

وعن علي قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: خير نسائها مريم بنت عمران وخير نسائها خديجة بنت خويلد(متفق عليه) وفي رواية قال أبو كريب: وأشار وكيع إلى السماء والأرض

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت علی سے فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو فرماتے سنا اور اس کی بہترین بی بی مریم بنت عمران ہیں ۱∞؎اور اس کی بہترین بی بی خدیجہ بنت خویلد ہیں ۲؎(مسلم،بخاری)اور ایک روایت میں ہے کہ ابو کریب نے فرمایا کہ وکیع نے اس آسمان وزمین کی طرف اشارہ کیا۳؎

شرح حدیث

۱∞؎ھاکا مرجع دنیا ہے یعنی ایک وقت میں جناب مریم جہان کی ساری عورتوں سے افضل تھیں۔
۲
؎یعنی اب تاقیامت جناب خدیجہ جہان کی عورتوں سے افضل ہیں۔اس میں اختلاف ہے کہ حضرت عائشہ صدیقہ جناب خدیجہ سے افضل ہیں یا برعکس،نیز یہ کہ حضرت فاطمہ افضل ہیں یا بی بی خدیجہ۔
۳
؎اس صورت میں بجائےھاکےھماہوگا یا ضمیر واحد تغلیبًا ارشاد ہوئی۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 6184