Main Icon

باب:نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں کے فضائل - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 6188

فضائل کا بیان - جلد 8

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ لِي رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أُرِيْتُكِ فِي الْمَنَامِ ثَلَاثَ لَيَالٍ يَجِيءُ بِكِ الْمَلَكُ فِي سَرَقَةٍ مِنْ حَرِيرٍ فَقَالَ لِي: هَذِهٖ امْرَأَتُكَ فَكَشَفْتُ عَنْ وَجْهِكِ الثَّوْبَ فَإِذَا أَنْتِ هِيَ. فَقُلْتُ: إِنْ يَكُنْ هٰذَامِنْ عِنْدِ اللّٰهِ يُمْضِهٖ ". (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وعن عائشة قالت: قال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم: "أريتك في المنام ثلاث ليال يجيء بك الملك في سرقة من حرير فقال لي: هذه امرأتك فكشفت عن وجهك الثوب فإذا أنت هي. فقلت: إن يكن هذامن عند الله يمضه ". (متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ تم مجھے تین رات خواب میں دکھائی گئیں تھیں تمہیں فرشتہ ریشمی ٹکڑے میں لاتا تھا مجھ سے کہتا تھا کہ یہ تمہاری بیوی ہیں ۱∞؎میں نے تمہارے رخ سے کپڑا ہٹایا تو تم تھیں،میں نے کہا کہ اگر یہ اللہ کی طرف سے ہے تو اسے جاری (پورا) فرمادے گا۲؎(مسلم، بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎کبھی تو خواب میں حضور پر جناب عائشہ صدیقہ ریشمی ٹکڑے میں پیش کی جاتی تھیں،کبھی جبریل کی ہتھیلی پر آپ کی صورت نقش کی جاتی تھی ان دونوں واقعوں کا ذکر احادیث میں ہے یعنی حضرت عائشہ صدیقہ رب تعالٰی کی طرف سے آپ کی زوجیت کے لیے منتخب ہیں یہ آپ کے لیے رب تعالٰی کا تحفہ ہیں سمجھ لو کہ رب کا تحفہ کس شان کا ہوگا رضی اللہ عنہا۔
۲
؎خیال رہے کہ یہاںانایک شک کے لیے نہیں جیسے بادشاہ کہے کہ اگر میں بادشاہ ہوں تو تجھ کو یہ انعام دوں گا،چونکہ یہ خواب رب تعالٰی کی طرف سے ہے لہذا ہو کے رہے گی۔خیال رہے کہ نبی کی خواب وحی ہوتی ہے خواہ ظہور نبوت کے بعد ہو یا پہلے،دیکھوحضرت یوسف علیہ السلام کی سجدہ والی خواب آپ کی نبوت سے پہلے تھی مگر وحی منامی تھی۔خیال رہے کہ حضور انور نے جناب عائشہ صدیقہ سے دسویں سال نبوت نکاح کیا،ماہ شوال میں ہجرت سے دو سال پہلے ۲ھ؁ ∞ہجری میں رخصت ہوئی، قریبًا نو سال حضور کے نکاح میں رہیں،اٹھارہ سال کی عمر شریف تھی کہ حضور کا وصال ہوگیا، ۵۷ھ؁ ∞ہجری میں مدینہ منورہ میں وفات ہوئی،دسویں رمضان منگل کی شب وفات ہوئی،بقیع شریف میں دفن ہوئیں،حضرت ابوہریرہ نے آپ پر نماز پڑھائی،اس وقت مروان مدینہ کا حاکم تھا امیرمعاویہ کا دور سلطنت تھا،رات میں دفن ہوئیں۔(مرقات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 6188