Main Icon

باب:عقیقہ کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4149

شکار اور ذبیحوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

عَنْ سَلْمَانَ بْنِ عَامِرٍ الضَّبِّيِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:«مَعَ الْغُلَامِ عَقِيقَةٌ فَأَهْرِيقُوا عَنْهُ دَمًا وَأَمِيطُوا عَنْهُ الْأَذٰى» . رَوَاهُ البُخَارِيُّ

عن سلمان بن عامر الضبي قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول:«مع الغلام عقيقة فأهريقوا عنه دما وأميطوا عنه الأذى» . رواه البخاري

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت سلمان ابن عامرضبی سے ۱؎فرماتے ہیں کہ میں نے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ بچہ کے ساتھ عقیقہ ہے۲؎تو اس کی طرف سے خون بہاؤ اور اس سے گندگی ۳؎دور کرو۔(بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎آپ صحابی ہیں،بصری ہیں،آپ کے سوا کوئی بصری صحابی راوی حدیث نہیں۔(مرقاۃ)
۲
؎یعنی ہر بچہ کے ساتھ عقیقہ سنت ہے جو اس کی ولادت کے ساتویں روز کیا جائے کہ بچہ کے بال مونڈ دیئے جائیں،بکری ذبح کردی جائے لڑکی کی طرف سے ایک،لڑکے کی طرف سے دو،اسی دن اس کا نام رکھا جاوے، بالوں کی برابر چاندی وزن کرکے خیرات کردی جائے۔
۳
؎گندگی سے مراد سر کے بال ہیں کیونکہ وہ بال ماں کے پیٹ سے ساتھ آتے ہیں،آلائش میں لتھڑے ہوتے ہیں اگرچہ دائی غسل دیتے وقت انہیں دھو دیتی ہے مگر ان کا سر سے دورکردینا اچھا ہے،بعض شارحین نے فرمایا کہ گندگی دور کردینے سے مراد بچہ کا ختنہ کردینا ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4149