Main Icon

باب:سود کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2807

تجارتوں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

عَنْ جَابِرٍ قَالَ: لَعَنَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكَلَ الرِّبَا وَمُوَكِلَهٗ وَكَاتِبَهٗ وَشَاهِدَيْهِ وَقَالَ: «هُمْ سَوَاءٌ» . رَوَاهُ مُسْلِمٌ

عن جابر قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم أكل الربا وموكله وكاتبه وشاهديه وقال: «هم سواء» . رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت جابر سے کہ رسول اللّٰه صلی اللّٰہ علیہ و سلم نے سود کھانے والے ۱؎کھلانے والے لکھنے والے اور اس کے گواہوں پر لعنت کی اور فرمایا یہ سب برابر ہیں ۲؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎سود کھانے والے کا ذکر پہلے فرمایا کہ یہی بڑا گنہگار ہے کہ سود لیتا بھی ہے اور کھاتا بھی ہے،دوسرے پر یعنی مقروض اور اس کی اولاد پر ظلم بھی کرتا ہے،اللّٰه کا بھی حق مارتا ہے اور بندوں کا بھی۔
۲
؎یعنی اصل گناہ میں سب برابر ہیں کہ سود خوار کے ممدومعاون ہیں،گناہ پر مددکرنا بھی گنا ہے رب تعالٰی نے صرف سود خوار کو اعلان جنگ دیا،معلوم ہوا کہ بڑا مجرم یہ ہی ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2807