Main Icon

باب:سود کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2811

تجارتوں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْ مَعْمَرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰهِ قَالَ: كُنْتُ أَسْمَعُ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «الطَّعَامُ بِالطَّعَامِ مِثْلاً بمثْلٍ» . رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعن معمر بن عبد الله قال: كنت أسمع رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: «الطعام بالطعام مثلا بمثل» . رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت معمر ابن عبداللّٰهسے فرماتے ہیں رسولاللّٰهصلی اللّٰہ علیہ و سلم کو فرماتے سنتا تھا غلہ کی غلہ سے بیع برابر برابر کرو ا؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎طعامٌ طعمٌسے بنا بمعنی کھانا،طعام ہر کھانے کی چیز کو کہتے ہیں خواہ پھل ہوں یا دانے،اگر ہم جنس اور ہم وزن ہوں تو زیادتی حرام ہے،لینے کی چیزوں کو اسی پر قیاس کیا گیا ہے لہذا بھینس یا بکری کا دودھ،سرسوں یا تل کا تیل اگرچہ دو طرفہ ایک جنس ہوں تو زیادتی حرام،دو جنس ہوں تو زیادتی حلال لہذا ایک سیربھینس کے دودھ کے عوض دو سیر بکری کا دودھ یا ایک سیر سرسوں کے تیل کے عوض دو سیرتل کا تیل فروخت کرسکتے ہیں کہ جنس مختلف ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2811