Main Icon

باب:سود کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2822

تجارتوں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ: أَنَّ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهٰى عَنْ بَيْعِ الْحَيَوَانِ بِالحَيَوَانِ نَسِيئَةً.رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُوْ دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ

وعن سمرة بن جندب: أن النبي صلى الله عليه وسلم نهى عن بيع الحيوان بالحيوان نسيئة.رواه الترمذي وأبو داود والنسائي وابن ماجه

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت سمرہ ابن جندب سے کہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ و سلم نے جانور کی جانور کے عوض ادھار تجارت سے منع فرمایا ۱؎(ترمذی،ابوداؤد،نسائی،ابن ماجہ،دارمی)

شرح حدیث

۱∞؎اس مسئلہ کی تحقیق اور اس میں صحابہ و تابعین اور آئمہ دین کا اختلاف پہلے بیان ہوچکا کہ بعض کے ہاں اگر دو طرفہ جانور ادھار ہوں تو بیع ناجائز ہے،اگر ایک طرفہ ادھار ہو ایک طرف نقد تو درست ہے۔ہمارے ہاں جانور کی جانور سے ادھار بیع مطلقًا منع ہے،یہ حدیث ہماری دلیل ہے کہ اس میں کوئی تفصیل نہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2822