Main Icon

باب:سود کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2827

تجارتوں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ الرِّبَا وَإِنْ كَثُرَ فإِنَّ عَاقِبَتَهٗ تَصِيرُ إِلَى قُلٍّ". رَوَاهُمَا ابْنُ مَاجَهْ وَالْبَيْهَقِيُّ فِي "شُعَبِ الإِيمَانِ". وَرَوٰى أَحْمَدُ الأَخِيرَ.

وعن ابن مسعود قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إن الربا وإن كثر فإن عاقبته تصير إلى قل". رواهما ابن ماجه والبيهقي في "شعب الإيمان". وروى أحمد الأخير.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن مسعود سے فرماتے ہیں فرمایا رسولاللّٰهصلی اللّٰہ علیہ و سلم نے کہ سود اگرچہ بہت ہو مگر انجام کمی کی طرف لوٹتا ہے ۱؎یہ دونوں حدیثیں ابن ماجہ بیہقی نے شعب الایمان میں روایت کیں اور احمد نے آخری حدیث روایت کی۔

شرح حدیث

۱∞؎یہ فرمان مسلمان کے لیے ہے کہ سودکا انجام قلت و ذلت ہے،اس کا بہت تجربہ ہے،فقیر نے بڑے بڑے سود خوار آخر برباد بلکہ ذلیل و خوار ہوتے دیکھے،بعض جلد اور بعض دیر سے،سود کا پیسہ اصل مال بھی لینے و برباد کرنے آتا ہے،اگر کفار کو پھل جائے تو پھل سکتا ہے،ہر ایک کی غذا مختلف ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2827