Main Icon

باب : سترڈھانپنے کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 754

نماز کا بیان - جلد 1

حدیث مبارکہ

عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِيْ سَلَمَةَ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُوْلَ اللّٰهِ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يُصَلِّيْ فِيْ ثَوْبٍ وَاحِدٍ مُشْتَمِلًا بِهٖ فِي بَيْتِ أُمِّ سَلَمَةَ وَاضِعًا طَرَفَيْهِ عَلٰى عَاتِقَيْهِ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

عن عمر بن أبي سلمة قال: رأيت رسول الله -صلى الله عليه وسلم- يصلي في ثوب واحد مشتملا به في بيت أم سلمة واضعا طرفيه على عاتقيه. متفق عليه.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عمرو ابن ابی سلمہ سے ۱؎فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت ام سلمہ کے گھر میں ایک کپڑے میں لپٹے ہوئے نماز پڑھتے دیکھاکہ اپنے کندھوں پر اس کے کنارے ڈالے ہوئے تھے ۲؎(بخاری و مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎آپ قریشی ہیں،مخذومی ہیں،حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سوتیلے بیٹے ہیں،ام سلمہ کے فرزند، ۲ھمقام حبشہ میں پیدا ہوئے۔حضور کی وفات کے وقت ۹برس کے تھے،عبدالملک ابن مروان کے زمانۂ حکومت میں ۸۳ھمیں وفات پائی۔
۲
؎اس طرح کہ ایک کپڑا سرسے پاؤں تک اوڑھے تھے اورکپڑے کا داہنا کونابائیں کندھے پراوربایاں داہنے پرڈالے ہوئے تھے۔معلوم ہوا کہ ایک کپڑے میں نمازبلاکراہت جائزہے بشرطیکہ کندھے وغیرہ کھلے نہ ہوں،اگرچہ مستحب یہ ہے کہ تین کپڑوں میں نماز پڑھے۔ ٹوپی یا عمامہ،قمیض،تہبندیاپائجامہ۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 754