Main Icon

باب : سترڈھانپنے کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 756

نماز کا بیان - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰهِ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَقُولُ: "مَنْ صَلّٰى فِيْ ثَوْبٍ وَاحِدٍ فَلْيُخَالِفْ بَيْنَ طَرفَيْهِ". رَوَاهُ البُخَارِيُّ.

وعنه قال: سمعت رسول الله -صلى الله عليه وسلم- يقول: "من صلى في ثوب واحد فليخالف بين طرفيه". رواه البخاري.

حدیث ترجمہ

روایت ہے انہی سے فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ جوکوئی ایک کپڑے میں نماز پڑھے تو اس کے کنارے ادھر ادھر ڈالے ۱؎(بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی داہنا کنارہ بائیں کندھے پراور بایاں دائیں پر،اگر کنارے چھوٹے رہے تو نمازقطعًا نہ ہوگی کہ سترکھلا رہے گا اور اگر ہاتھ سے پکڑے رہا تو نماز مکروہ ہوگی کہ اس صورت میں ہاتھ باندھ نہ سکے گا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 756