Main Icon

باب:ظلم کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5123

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الظُّلْمُ ظُلْمَاتٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ . (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

عن ابن عمر أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: الظلم ظلمات يوم القيامة . (متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عمر سے کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ ظلم قیامت کے دن تاریکیاں تاریکیاں ہوگا ۱∞؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی ظلم خواہ کسی قسم کا ہو قیامت میں اندھیروں کا باعث بنے گا لہذا انصاف و عدل قیامت میںان شاءاللهتعالٰینور کا سبب بنے گا۔دنیا آخرت کی کھیتی ہے جو کچھ بوؤ گے وہی کاٹو گے،یہ حدیث بالکل ظاہری معنی پر ہے کسی تاویل کی ضرورت نہیں۔کفر و شرک بھی ظلم ہے،گناہ و بدکاری بھی ظلم،کسی کو ستانا بھی ظلم،ان کے درجے مختلف ہیں۔بدترین ظلم کفر و شرک ہے،اس کے بعد دوسروں کا حق مارنا،اس کے علاوہ حقوق الله میں کوتاہی کرنا جیسا ظلم ویسی قیامت میں تاریکی"ظُلُمٰتٌۢ بَعْضُہَا فَوْقَ بَعْضٍ"الله تعالٰی ظلم سے بچائے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 5123