Main Icon

قسموں اورمنتوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3406

آزادی کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: أَكْثَرُ مَا كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَحْلِفُ: "لَا وَمُقَلِّبِ الْقُلُوبِ". رَوَاهُ البُخَارِيُّ.

عن ابن عمر قال: أكثر ما كان النبي صلى الله عليه وسلم يحلف: "لا ومقلب القلوب". رواه البخاري.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں زیادہ قسم جو نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم فرماتے تھے یہ تھی ۱؎کہ قسم ہے دلوں کو بدلنے والے کی ۲؎(بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎اس عبارت میںاکثرمبتداء ہےمامصدریہ اور یہاں وقت پوشیدہ ہےکانتامہ ہےیحلفقائم مقام خبر اورلاو مقلب القلوبیحلفکا مفعول بہ جیسے نحوی لوگ کہتے ہیںاخطب مایکون الامیر قائما۔غرضکہ جملہ کی ترکیب پیچیدہ ہے۔
۲
؎لاکسی گزشتہ کلام کی نفی ہے واؤ قسمیہ ہےمقلب القلوباتعالٰی کا صفاتی نام ہے۔ معلوم ہوا کہ اسماء صفاتیہ سے بھی قسم کھانا جائز ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3406