Main Icon

قسموں اورمنتوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3415

آزادی کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "يَمِينُكَ عَلَى مَا يُصَدِّقُكَ عَلَيهِ صَاحِبُكَ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

وعنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : "يمينك على ما يصدقك عليه صاحبك". رواه مسلم.

حدیث ترجمہ

روایت ہے انہی سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اصلی اللہ علیہ و سلم نے تیری قسم اس پر ہے جس پر تیرا ساتھی تیری تصدیق کرے ۱؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی جس قسم سے کسی کا حق وابستہ ہو اس میں توریہ یعنی ظاہر معنے کے خلاف کی نیت کرنا درست نہیں لیکن اگر ظالم ظلم کرنے کے لیے ہم سے قسم لے رہا ہے تو وہاں ضرور توریہ کرکے اپنی جان و آبرو بچالے،ابراہیم علیہ السلام نے اپنی بیوی سارا کے متعلق فرمایا کہ یہ میری بہن ہیں یعنی دینی بہن،شاہ مصر کے ظلم سے بچنے کے لیے ہجرت کی راہ میں صدیق اکبر نے ایک کافر کو جواب دیاΑرجل یھدینی السبیلیہ صاحب(یعنی محمد رسول ا) مجھے راہ دکھانے والے ہیں یعنی راہ خدا دکھانے والے،یہ ہے توریہ،حضرت سوید ابن حنظلہ فرماتے ہیں کہ ہجرت کرکے رسول اصلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں روانہ ہوا، میرے ساتھ وائل ابن حجر حضرمی تھے راہ میں دشمن مل گئے میں نے ان سے کہا کہ خدا کی قسم یہ شخص میرا بھائی ہے تاکہ وہ انہیں قتل نہ کر دیں،پھر میں نے رسول اصلی اللہ علیہ و سلم سے اس قسم کا ماجرا عرض کیا، فرمایا تم نے اچھا کیا وائل ابن حجر تمہارے دینی بھائی ہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3415