Main Icon

با ب :بیمار پرسی اور بیماری کے ثواب کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1523

جنازوں کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

عَنْ أَبِي مُوسٰى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : “أَطْعِمُوا الْجَائِعَ وَعُودُوا الْمَرِيض وفُكُّوْا الْعَانِيْ” . رَوَاهُ البُخَارِيّ

عن أبي موسى قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : “أطعموا الجائع وعودوا المريض وفكوا العاني” . رواه البخاري

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوموسیٰ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے بھوکوں کوکھلاؤ ۱∞؎بیماروں کی مزاج پرسی کرو قیدی چھوڑاؤ ۲؎(بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎بھوکوں کو کھاناکھلانا سنت ہے اور بھوک سے مررہا ہو تو فرض کفایہ بلکہ کبھی فرض عین ہے۔اس بھوک میں انسان جانورسبھی داخل ہیں،بعض گنہگار پیاسے کتے کو پانی پلانے میں بخشے گئے۔(حدیث)۲؎یہاں قیدی سے مراد غلام یا مقروض ہے اورچھوڑانے سے مراد آزادکرانا یا قرضہ اداکرنا ہے یا یہ مطلب ہے کہ جومسلمان کفار کے ہاتھوں ظلمًا قید ہوگئے ہیں انہیں کوشش سے آزاد کراؤ،یہ مطلب نہیں کہ چور و بدمعاشوں کو جیل سے نکال دو تاکہ خوب چوریاں،بدمعاشیاں کریں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1523