Main Icon

با ب :بیمار پرسی اور بیماری کے ثواب کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1573

جنازوں کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ سُلَيْمَان بن صرد قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : “مَنْ قَتَلَهٗ بَطْنُهٗ لَمْ يُعَذَّبْ فِي قَبْرِهٖ” رَوَاهُ أَحْمدُ وَالتِّرْمِذِيْ وَقَالَ: هٰذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ

وعن سليمان بن صرد قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : “من قتله بطنه لم يعذب في قبره” رواه أحمد والترمذي وقال: هذا حديث غريب

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت سلیمان ابن صرد سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ جسے اس کے پیٹ نے مارا تو اسے عذاب قبر نہ ہوگا ۱∞؎(احمد،ترمذی)اور ترمذی نے فرمایا یہ حدیث غریب ہے۔

شرح حدیث

۱∞؎اپنی پیٹ کی بیماری سے مرنے والا عذاب قبر سےمحفوظ ہے کیونکہ اسے دنیا میں اس مرض کی وجہ سے بہت تکلیف پہنچ چکی،یہ تکلیف قبر کا دفعیہ بن گئی۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1573