Main Icon

با ب :بیمار پرسی اور بیماری کے ثواب کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1551

جنازوں کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ زَيْدِ بْنَ أَرْقَمَ قَالَ: عَادَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ وَجْعٍ كَانَ بِعَیْنِیْ. رَوَاهُ أَحْمدُ وَأَبُو دَاوُدَ

وعن زيد بن أرقم قال: عادني النبي صلى الله عليه وسلم من وجع كان بعینی. رواه أحمد وأبو داود

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت زید ابن ارقم سے فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے میری آنکھ کے درد میں بیمار پرسی کی ۱∞؎(احمد،ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎اس سے معلوم ہوا کہ معمولی بیماری میں بھی بیمار پرسی کرنا سنت ہے جیسے آنکھ یا کان یا ڈاڑھ کا درد کہ یہ اگرچہ خطرناک نہیں مگر بیماری تو ہیں۔جن فقہاء نے فرمایا کہ ان بیماریوں میں عیادت سنت نہیں ان کا مطلب ہے سنت مؤکدہ نہیں۔مرقاۃ نے فرمایا کہ جس بیماری کی وجہ سے بیمار باہر چل پھر نہ سکے اس میں عیادت کرے۔۲؎یہ حدیث صحیح الاسناد ہے،بیہقی وطبرانی میں جو ہے کہ پھنسی،آنکھ و ڈاڑھ کے درد میں عیادت نہیں وہ حدیث مرفوع صحیح نہیں بلکہ ابن کثیر کا قول ہےجیساکہ بیہقی نے بسندصحیح روایت کیا۔(اشعہ)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1551