Main Icon

با ب :بیمار پرسی اور بیماری کے ثواب کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1597

جنازوں کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: “الْفَارُّ مِنَ الطَّاعُونِ كَالْفَارِّ مِنَ الزَّحْفِ وَالصَّابِرُ فِيهِ لَهٗ أَجْرُ شَهِيدٍ” . رَوَاهُ أَحْمدُ

وعن جابر أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: “الفار من الطاعون كالفار من الزحف والصابر فيه له أجر شهيد” . رواه أحمد

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت جابر سے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا طاعون سے بھاگنے والا،جہاد سے بھاگنے کی طرح ہے اور طاعون میں صابرکو شہید کا ثواب ہے ۱∞؎(احمد)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی اگرکوئی طاعون سے بھاگتا ہوا طاعون سے مرے تو اسے کوئی ثواب نہیں جیسے بزدل مجاہد بھاگتا ہوا مارا جائے تو اس کو شہید کا ثواب نہیں اور اگر طاعون میں صبرکرنے والاکسی اور بیماری سےبھی مرے تو شہید کا ثواب پائے گا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1597