Main Icon

با ب :بیمار پرسی اور بیماری کے ثواب کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1545

جنازوں کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : “الطَّاعُونُ شَهَادَةٌ لكل مُسْلِمٌ”(مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وعن أنس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : “الطاعون شهادة لكل مسلم”(متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ طاعون ہرمسلمان کی شہادت ہے ۱∞؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎طاعونطعنسے بنا،بمعنی نیزہ مارنا،چونکہ اس بیماری میں مریض کو پھوڑے یا زخم سے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے اسے کوئی نیزے ماررہا ہے،سُوئیاں چبھورہا ہے اس لیے اسے طاعون کہا جاتاہے۔یہ مشہور وبائی بیماری ہے۔(لمعات)چونکہ در حقیقت اس مرض میں بیمارکو جنات نیزے مارتے ہیں اس لیے اس میں شہادت کا ثواب ہے۔احمدنے حضرت ابوموسیٰ سے مرفوعًا روایت کیا کہ میری امت کی فنا طعن اور طاعون سے ہوگی۔(مرقاۃ)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1545