Main Icon

با ب :بیمار پرسی اور بیماری کے ثواب کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1581

جنازوں کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : “مَنْ عَادَ مَرِيضًا لَمْ يَزَلْ يَخُوضُ الرَّحْمَةَ حَتّٰى يَجْلِسَ فَإِذَا جَلَسَ اِغْتَمَسَ فِيْهَا” . رَوَاهُ مَالِكٌ وَأحْمَدُ

وعن جابر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : “من عاد مريضا لم يزل يخوض الرحمة حتى يجلس فإذا جلس اغتمس فيها” . رواه مالك وأحمد

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ جوکسی مریض کی بیمار پرسی کرے تو وہ رحمت میں غوطے لگاتاہے ۱∞؎حتی کہ بیٹھ جائے جب بیٹھ جاتا ہے تو رحمت میں ڈوب جاتا ہے۲؎(مالک،احمد)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی گھر کے نکلنے سے بیمار کے پاس پہنچنے تک دریائے رحمت میں غوطہ لگاتاجاتاہے۔(اشعہ)۲؎کہ اسے رحمت ہرطرف سے گھیر لیتی ہے اور ہر گناہ سے پاک کردیتی ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1581