Main Icon

با ب :بیمار پرسی اور بیماری کے ثواب کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1596

جنازوں کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

عَن الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " يَخْتَصِمُ الشُّهَدَاءُ وَالْمُتَوَفَّوْنَ عَلیٰ فُرُشِهِمْ إِلٰى رَبنَا فِي الَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنَ الطَّاعُونِ فَيَقُولُ الشُّهَدَاءُ: إِخْوَانُنَا قُتِلُوْا كَمَا قُتِلْنَا وَيَقُول: اَلْمُتَوَفُّوْنَ عَلیٰ فُرُشِهِمْ إِخْوَانُنَا مَاتُوا عَلیٰ فُرُشِهِمْ كَمَا مِتْنَا فَيَقُولُ رَبنَا: انْظُرُوا إِلٰى جَرَاحَتِهِمْ فَإِنْ أَشْبَهَتْ جَرَاحَهُمْ جِرَاحَ الْمَقْتُولِينَ فَإِنَّهُمْ مِنْهُمْ وَمَعَهُمْ فَإِذَا جِرَاحُهُمْ قد أَشْبَهَتْ جَرَاحُهُمْ ". رَوَاهُ أَحْمدُ وَالنَّسَائِيّ

عن العرباض بن سارية أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: " يختصم الشهداء والمتوفون علی فرشهم إلى ربنا في الذين يتوفون من الطاعون فيقول الشهداء: إخواننا قتلوا كما قتلنا ويقول: المتوفون علی فرشهم إخواننا ماتوا علی فرشهم كما متنا فيقول ربنا: انظروا إلى جراحتهم فإن أشبهت جراحهم جراح المقتولين فإنهم منهم ومعهم فإذا جراحهم قد أشبهت جراحهم ". رواه أحمد والنسائي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عرباض ابن ساریہ سے رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایاکہ شہید اور اپنے بستروں پر مرنے والے الله عزوجل کی بارگاہ میں ان کے متعلق جھگڑتے ہیں جو طاعون میں فوت ہوئے ۱∞؎شہید تو کہتے ہیں کہ یہ ہمارے بھائی ہیں ہماری طرح یہ بھی قتل ہوئے اور ویسے مرنے والے کہتے ہیں کہ یہ ہمارے بھائی ہیں جو اپنے بستروں پر ہماری طرح فوت ہوئے رب فرماتاہے کہ ان کے زخم دیکھو اگر ان کے زخم مقتولوں کی طرح ہوں تو یہ ان ہی سے ہیں ان ہی کے ساتھ ہیں دیکھاتو ان کے زخم شہدا کے زخموں کے مشابہ ہیں۲؎(احمد،نسائی)

شرح حدیث

۱∞؎مؤمن کے مرنے پر اس سے ملاقات کرنے گزشتہ مؤمنین کی روحیں آتی ہیں اورجس قسم کا یہ شخص ہوتا ہے اسی جماعت کے لوگ اسے اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔ولی کی روح کو اولیاء،شہید کی روح کو شہداء۔غرضکہ تاقیامت بلکہ بعد قیامت جنت میں بھی ہر روح اپنے ہم جنسوں کے ساتھ رہے گی۔۲؎طاعون میں بغل یا جنگا سے پرگلٹیاں نکلتی ہیں جو پھوٹ کر زخم بن جاتی ہیں،ان میں ایسی تکلیف ہوتی ہے جیسےکوئی برچھیاں ماررہا ہے بلکہ جنات برچھیاں مارتے بھی ہیں اسی لیے اس کو طاعون کہتے ہیں۔بعدموت ان کے یہ زخم شہداء کے زخموں کی طرح قرار دیئے جائیں گے اور ان لوگوں کو شہیدوں کے ساتھ رکھا جائے گا۔اس حدیث سے اشارۃً معلوم ہوا کہ موت کے بعدبھی قیاس ہوگا قیاس کے منکر اس سے کہاں تک بچیں گے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1596