Main Icon

باب : دوبار نماز پڑھنے والے کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1150

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

عَنْ جَابِرٍ قَالَ: كَانَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ يُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ يَأْتِي قَوْمَهٗ فَيُصَلِّي بِهِمْ (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

عن جابر قال: كان معاذ بن جبل يصلي مع النبي صلى الله عليه وسلم ثم يأتي قومه فيصلي بهم (متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ ابن جبل نبی صلی الله علیہ وسلم کے ساتھ نمازپڑھتے تھے پھر اپنی قوم میں آتے انہیں نماز پڑھاتے ۱؎( مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎اس کی شرح معہ تحقیق گزرچکی کہ آپ حضور صلی الله علیہ وسلم کے پیچھے نفل کی نیت کرتے او ر قوم کے ساتھ فرض پڑھتے تھے اور یہ نفل پڑھنا حضور صلی الله علیہ وسلم کی اقتداء کی برکت حاصل کرنے کے لیئے تھا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1150