Main Icon

باب: اس کا بیان کہ کس جانور کا کھانا حلال ہے اور کس کا حرام - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4104

شکار اور ذبیحوں کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "كُلُّ ذِي نَابٍ مِنَ السِّباعِ فَأَكْلُهُ حَرَامٌ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "كل ذي ناب من السباع فأكله حرام". رواه مسلم.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ ہر کیل والا درندہ اس کا کھانا حرام ہے ۱؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی جو کیل والے جانور اپنے دانتوں سے شکار کریں وہ حرام ہیں جیسے چیتا،بھیڑیا،کتا وغیرہ یہ قاعدہ بہت ہی عام اور ضروری ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 4104