Main Icon

باب: اس کا بیان کہ کس جانور کا کھانا حلال ہے اور کس کا حرام - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4142

شکار اور ذبیحوں کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "اقْتُلُوا الْحَيَّاتِ كُلَّهَا إِلَّا الْجَانَّ الأَبْيَضَ الَّذِي كَأَنَّهٗ قَضِيبُ فِضَّةٍ"رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ.

وعن ابن مسعود أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: "اقتلوا الحيات كلها إلا الجان الأبيض الذي كأنه قضيب فضة"رواه أبو داود.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن مسعود سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا سارے سانپوں کو مار دو سوا پتلے سفید سانپ کے جو چاندی کی شاخ کی طرح ہو ۱؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎یا اس لیے کہ ایسے سانپ بےضرر ہوتے ہیں وہ کاٹتے نہیں اگر کاٹ بھی لیں تو ان میں زہر نہیں کسی کو نقصان نہیں پہنچتا یا اس لیے کہ مؤمن جن اس قسم کے سانپ میں تبدیل ہوجاتے ہیں لہذا انہیں نہ مارو۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 4142