Main Icon

باب: اس کا بیان کہ کس جانور کا کھانا حلال ہے اور کس کا حرام - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4137

شکار اور ذبیحوں کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى قَالَ: قَالَ أَبُوْ لَيْلَى: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِذَا ظَهَرَتِ الْحَيَّةُ فِي الْمَسْكَنِ فَقُوْلُوْا لَهَا: إِنَّا نسَأَلُكِ بِعَهْدِ نُوْحٍ وَبِعَهْدِ سُلَيْمَانَ بْنِ دَاوُدَ أَنْ لَا تُؤْذِينَا، فَإِنْ عَادَتْ فَاقْتُلُوْهَا". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُوْ دَاوُدَ.

وعن عبد الرحمن ابن أبي ليلى قال: قال أبو ليلى: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "إذا ظهرت الحية في المسكن فقولوا لها: إنا نسألك بعهد نوح وبعهد سليمان بن داود أن لا تؤذينا، فإن عادت فاقتلوها". رواه الترمذي وأبو داود.

حدیث ترجمہ

روایت ہے عبدالرحمن ابن ابی لیلی سے ۱؎فرماتے ہیں فرمایا ابوالیلی نے کہ فرمایا نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ جب گھر میں سانپ نمودار ہو تو اس سے کہہ دو کہ ہم حضرت نوح و حضرت سلیمان کے معاہدوں کے واسطے تجھ سے سوال کرتے ہیں۲؎کہ تو ہم کو نہ ستا اگر پھر ہوئے تو اسے مار دو (ترمذی،ابوداؤد)۳؎

شرح حدیث

۱∞؎آپ کی کنیت ابو عیسیٰ ہے،ثقہ تابعی ہیں،حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خلافت کے جب چھ سال باقی رہے تو آپ پیدا ہوئے،کوفے کے رہنے والے ہیں،تراسی ۸۳ھ؁ ∞ میں بصرہ کی نہر میں ڈوب کر آپ کی وفات ہوئی،بیس صحابہ سے آپ کی ملاقات ہے جن میں حضرت عثمان و علی،ابوایوب انصاری،ابوالدرداء ہیں،آپ سے بہت لوگوں نے روایات کیں،آپ کے بیٹے کا نام محمد تھا ابن ابی لیلی کنیت تھی، کوفہ کے قاضی تھے،بڑے فقیہ تھے،جب فقہاء ابن ابی لیلی کہتے ہیں تو وہ ہی محمد مراد ہوتے ہیں،محمد ۷۴ھ؁ ∞ چوہتّر میں پیدا ہوئے، ۱۴۸ھ؁ ∞ ایک سو اڑتالیس میں وفات ہوئی۔(اشعہ ومرقات)
۲
؎غالبًا عہد نوحی سے مراد وہ معاہدہ ہے جو آپ نے اپنی کشتی میں سوارکرتے وقت سانپ سے لیا تھا کہ بلاوجہ کسی کو ایذا نہ دینا۔ معلوم ہوا کہ بعض سانپ انسانوں کی بولی سمجھتے ہیں اور ان کو عہد یادبھی آجاتے ہیں۔(از مرقات)بعض سانپوں کے سمجھنے کے واقعات مشہور ہیں۔
۳
؎سانپ کی طبعی عمر ایک ہزار سال ہوتی ہے،ہر سال اپنی کھال اتارتا ہے،اس کی آنکھ میں پتلی گردش نہیں کرتی،اس کے دانت توڑ دیئے جائیں تو پھر جلد ہی اگ جاتے ہیں،دم کاٹ دی جائے تو جلد ہی اگ آتی ہے، انسان سے بہت ڈرتا ہے،آگ سے خوش ہوتا ہے،دودھ بہت رغبت سے پیتا ہے،اگر ذبح کردیا جائے تو کئی دن تک زندہ رہتا ہے،جب اندھا ہوجائے تو سبزسونف جو درخت میں لگی ہو اس سے اپنی آنکھیں ملتا ہے انکھیارا ہوجاتا ہے،سانپ کھانا حرام ہے اس کے گوشت سے بنا ہوا تریاق کھانا بھی حرام ہے الا بحالت اضطرار۔(مرقات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 4137