Main Icon

باب: اس کا بیان کہ کس جانور کا کھانا حلال ہے اور کس کا حرام - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4148

شکار اور ذبیحوں کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنيِّ يَرْفَعُهُ: "الْجنُّ ثَلَاثَةُ أَصْنَافٍ: صِنْفٌ لَهُمْ أَجْنِحَةٌ يَطِيرُوْنَ فِي الْهَوَاءِ، وَصِنْفٌ حَيَّاتٌ وَكِلَابٌ، وَصِنْفٌ يَحُلُّوْنَ وَيَظْعُنُوْنَ". رَوَاهُ فِي "شَرْحِ السُّنَّةِ".

وعن أبي ثعلبة الخشني يرفعه: "الجن ثلاثة أصناف: صنف لهم أجنحة يطيرون في الهواء، وصنف حيات وكلاب، وصنف يحلون ويظعنون". رواه في "شرح السنة".

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابو ثعلبہ خشنی سے وہ اسےمرفوع کرتے ہیں کہ جن تین قسم کے ہیں:ایک قسم وہ جن کے پَر ہیں وہ ہوا میں اڑتے ہیں اور ایک قسم سانپ اور کتے ہیں ایک قسم ہے جو قیام بھی کرتے ہیں اور سفربھی کرتے ہیں ۱؎(شرح سنہ)

شرح حدیث

۱؎جو لوگ جنات کے عامل ہیں انہوں نے جنات کی یہ تینوں قسمیں مشاہدہ کیں ہیں۔مدینہ منورہ میں اکثر کتے عجیب حرکات کرتے دیکھے جاتے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ جنات ہیں۔انسان بھی تین قسم کے ہیں:بعض جانوروں کی طرح بے سمجھ،بعض شیاطین کی طرح گمراہ اور بعض ملائکہ سے بھی اعلیٰ۔(مرقات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 4148