Main Icon

باب: اس کا بیان کہ کس جانور کا کھانا حلال ہے اور کس کا حرام - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4113

شکار اور ذبیحوں کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: غَزَوْنَا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبْعَ غَزَوَاتٍ كُنَّا نَأْكُلُ مَعَهُ الْجَرَادَ. مُتَفَقٌ عَلَيْهِ.

وعن ابن أبي أوفى قال: غزونا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم سبع غزوات كنا نأكل معه الجراد. متفق عليه.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن ابی اوفی سے ۱؎فرماتے ہیں ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے ساتھ سات غزوہ کیے ہم حضور کے ساتھ ٹڈی کھاتے تھے ۲؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎ان کا نام عبداللہ ہے،والد کا نام انیس،قبیلہ جہنیہ سے ہیں،غزوہ احد میں شریک ہوئے، ۵۴ھ؁ ∞ میں مدینہ منورہ میں وفات پائی۔
۲
؎ٹڈی حلال ہے حضور کے سامنے صحابہ کرام نے کھائی ہے مگر حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم نے خود کبھی نہ کھائی بلکہ فرمایا کہ یہ اللہ تعالٰی کی بڑی مخلوق ہے میں نہ اسے کھاتا ہوں نہ حرام کرتا ہوں،ہم نے پہلے عرض کردیا ہے کہ خشکی کے بے خون جانور سارے حرام سوا ٹڈی کے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 4113