Main Icon

باب: اس کا بیان کہ کس جانور کا کھانا حلال ہے اور کس کا حرام - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4120

شکار اور ذبیحوں کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ سَعْدِ ابْنِ أَبِي وَقَّاصٍ: أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِقَتْلِ الْوَزَغِ وَسَمَّاهُ فُويسِقًا. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

وعن سعد ابن أبي وقاص: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم أمر بقتل الوزغ وسماه فويسقا. رواه مسلم.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت سعد ابن ابی وقاص سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے گرگٹ کے مار دینے کا حکم دیا اور اس کا نام بدکار رکھا ۱؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎فویسقتصغیر ہےفاسقبمعنی بدکارکی یعنی جیسے چوہا،چیل،کوّا،بچھو وغیرہ موذی جانوروں کو حل و حرم میں قتل کردینا جائز ہے بلکہ ثواب ہے چیل کوّا وغیرہ تو اس لیے فویسق ہیں کہ وہ اپنے نفع کے بغیر انسانوں کا نقصان کرتے ہیں اور یہ اس لیے فویسق ہے کہ دشمن خلیل ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 4120