Main Icon

باب: اس کا بیان کہ کس جانور کا کھانا حلال ہے اور کس کا حرام - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4109

شکار اور ذبیحوں کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: أَنْفَجْنَا أَرْنَبًا بِمَرِّ الظَّهْرَانِ، فَأَخَذْتُهَا فَأَتَيْتُ بِهَا أَبَا طَلْحَةَ فَذَبَحَهَا، وَبَعَثَ إلي رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بوَرِكِهَا وَفَخِذَيْهَا فَقَبِلَهٗ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

وعن أنس قال: أنفجنا أرنبا بمر الظهران، فأخذتها فأتيت بها أبا طلحة فذبحها، وبعث إلي رسول الله صلى الله عليه وسلم بوركها وفخذيها فقبله. متفق عليه.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں کہ ہم نےمرالظہرانمیں ۱؎ایک خرگوش کو بھڑکایا تو میں نے اسے پکڑ لیا تو میں اسے ابوطلحہ کے پاس لایا انہوں نے ذبح کیا ۲؎اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے پاس اس کا چوتڑ اور دونوں ران بھیجی تو حضور نے اسے قبول فرمالیا۔(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎مرالظہرانحرمین شریفین کے درمیان مکہ معظمہ کے قریب ایک بستی ہے وہاں انہوں نے خرگوش زندہ پکڑ لیا،حضرت ابوطلحہ نے ذبح کیا،حضرت ابوطلحہ حضرت انس کے سوتیلے والد ہیں۔
۲
؎معلوم ہوا کہ خرگوش حلال ہے یہ ہی اکثر اہل اسلام کا عقیدہ ہے،بعض لوگوں نے اسےمکروہ کہا ہے اس لیے کہ اس کی مادہ کو حیض آتا ہے۔(مرقات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 4109