Main Icon

باب : خطبہ اور نماز - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1401

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

عَنْ أَنَسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي الْجُمُعَةَ حِينَ تَمِيلُ الشَّمْسُ. رَوَاهُ البُخَارِيّ

عن أنس: أن النبي صلى الله عليه وسلم كان يصلي الجمعة حين تميل الشمس. رواه البخاري

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت انس سے کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم آفتاب ڈھل جانے پر جمعہ پڑھتے تھے ۱∞؎(بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی زوال سے پہلے یا زوال کے وقت جمعہ نہیں پڑھتے تھے بلکہ ظہر کے وقت میں ادا کرتے تھے،چونکہ جمعہ ظہر کا قائم مقام ہے اس لیئے اسی وقت میں ادا ہوگا۔یہ حدیث امام اعظم کی قوی دلیل ہے کہ جمعہ آفتاب ڈھلنے سے پہلے جائزنہیں،امام احمد کے ہاں وقت جمعہ سورج نکلنے سے شروع ہوجاتا ہے،یہ حدیث ان کے خلاف ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1401