Main Icon

باب : خطبہ اور نماز - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1405

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: كَانَتْ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُطْبَتَانِ يَجْلِسُ بَيْنَهُمَا يقْرَأ الْقُرْآنَ وَيُذَكَّرُ النَّاسَ فَكَانَتْ صَلَاتَهٗ قَصْدًا وَخُطْبَتَهٗ قَصْدًا. رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعن جابر بن سمرة قال: كانت للنبي صلى الله عليه وسلم خطبتان يجلس بينهما يقرأ القرآن ويذكر الناس فكانت صلاته قصدا وخطبته قصدا. رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت جابر ابن سمرہ سے فرماتےہیں کہ نبی صلی الله علیہ وسلم کے دو خطبے تھے جن کے درمیان آپ بیٹھتے تھے ۱∞؎قرآن پڑھتے تھے اور لوگوں کو نصیحت فرماتے تھے آپ کی نماز بھی درمیانی تھی اور خطبہ بھی درمیانی۔(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎اس حدیث سے چند مسئلے معلوم ہوئے:ایک یہ کہ جمعہ کے لیئے خطبے دو پڑھے جائیں۔دوسرے یہ کہ خطبہ میں قرآن کریم کی آیت بھی تلاوت کی جائے۔تیسرے یہ کہ خطبے میں وعظ و نصیحت کے الفاظ بھی ہوں۔چوتھے یہ کہ خطبہ نہ بہت دراز ہو نہ بہت مختصر۔پانچویں یہ کہ دوخطبوں کے درمیان منبر پر بیٹھ کر فاصلہ کرے۔خیال رہے کہ خلفاء اورصحابہ و اہل بیت رضی الله عنہم کا ذکر نہ سنت رسول الله صلی الله علیہ وسلم ہے نہ سنت صحابہ،بلکہ بدعت حسنہ ہےجس کی وجہ ہم پہلےعرض کرچکے ہیں یہ ضرور کی جائے۔جو لوگ ہر بدعت کو حرام کہتے ہیں وہ اس کو کیا کہیں گے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1405