Main Icon

باب : خطبہ اور نماز - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1408

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ یَعَلیٰ بْنِ أُمَيَّةَ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ عَلَی المِنْبَرِ: (وَنَادَوْا يَا مَالِكُ ليَقْضِ عَلَيْنَا رَبُّكَ) (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وعن یعلی بن أمية قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقرأ علی المنبر: (ونادوا يا مالك ليقض علينا ربك) (متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت یعلیٰ ابن امیہ سے فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کو منبر پر یہ آیت پڑھتے سنا "وَنَادَوْایٰمٰلِکُ"الخ ۱∞؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎اس آیت میں اس پکار کا ذکر ہے جوجہنمی عذاب سے تنگ آکر مالک سے فریادکریں گے۔اس سےمعلوم ہوا کہ خطبہ میں ڈرانے والی آیتیں پڑھنا زیادہ بہتر ہے کہ ان سے دل نرم ہوتا ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1408