Main Icon

باب : خطبہ اور نماز - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1410

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ وَعَلَيْهِ عِمَامَةٌ سَوْدَاءُ قَدْ أَرْخٰى طَرَفَيْهَا بَيْنَ كَتِفَيْهِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعن عمرو بن حريث: أن النبي صلى الله عليه وسلم خطب وعليه عمامة سوداء قد أرخى طرفيها بين كتفيه يوم الجمعة. رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عمرو ابن حریث سے کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے جمعہ کے دن اس حال میں خطبہ دیا کہ آپ پرسیاہ عمامہ تھا جس کے دونوں کنارے اپنے دونوں کندھوں کے نیچے لٹکائےتھے ۱∞؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎اس حدیث سے چند مسئلےمعلوم ہوئے:کہ ایک یہ کہ خطبہ ونمازعمامہ سے بہترہے۔ایک ضعیف حدیث میں ہے کہ عمامہ کی نماز سترنمازوں سے افضل ہے۔دوسرے یہ کہ سیاہ عمامہ بھی سنت ہے۔تیسرے یہ کہ بغیرشملہ کا عمامہ سنت کے خلاف ہے،شملہ ضرور چاہیئے۔چوتھے یہ کہ عمامہ کے دو شملے ہونا افضل ہیں اور دونوں پشت پر پڑے ہوں۔حضور صلی الله علیہ وسلم کا عمامہ سات ہاتھ کا تھا اور شملہ ایک بالشت سے کچھ زیادہ،امیر معاویہ اورحضرت ابودرداء اکثر سیاہ عمامہ باندھتے تھے،اسی سنت کی بنا پرحضورصلی الله علیہ وسلم نے عبدالرحمان ابن عوف کے سیاہ عمامہ باندھا تھا یہ واقعہ جویہاں مذکور ہوا آپ کے مرض وفات کے خطبہ کا ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1410