Main Icon

باب : خطبہ اور نماز - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1415

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ قَائِمًا ثُمَّ يَجْلِسُ ثُمَّ يَقُومُ فَيَخْطُبُ قَائِمًا فَمَنْ نَبَّأَكَ أَنَّهٗ كَانَ يَخْطُبُ جَالِسًا فَقَدْ كَذِبَ فَقَدَ وَاللهِ صَلَّيْتُ مَعَهٗ أَكْثَرَ مِنْ أَلْفَيْ صَلَاةٍ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ

عن جابر بن سمرة قال: كان النبي صلى الله عليه وسلم يخطب قائما ثم يجلس ثم يقوم فيخطب قائما فمن نبأك أنه كان يخطب جالسا فقد كذب فقد والله صليت معه أكثر من ألفي صلاة. رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت جابر ابن سمرہ سے فرماتےہیں کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کھڑے ہوکر خطبہ پڑھتے تھے ۱∞؎پھر بیٹھ جاتے تھے پھرکھڑے ہوتے تو کھڑے کھڑے خطبہ پڑھتے جوتمہیں خبردے کہ آپ بیٹھ کرخطبہ پڑھتے تھے وہ جھوٹا ہے خدا کی قسم میں نے تو آپ کے ساتھ دو ہزار نمازوں سے زیادہ نمازیں پڑھیں ۲؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎ہرخطبہ کے لیئے کھڑا ہونا سنت ہے خواہ خطبہ جمعہ وعیدین ہویاخطبہ وعظ یاخطبہ نکاح۔جوشہر جہاد سے فتح ہوئے ہیں وہاں تلوار لےکر خطبہ پڑھے اور جوبخوشی مسلمان ہوگئے وہاں خالی ہاتھ پڑھے۔(مرقات)دوسرے خطبہ کی آواز پہلے خطبہ سے کچھ کم ہو۔۲؎یعنی نماز پنجگانہ اتنی پڑھیں نہ کہ نماز جمعہ کیونکہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے قریبًا پانچ سو جمعے پڑھے ہیں اس لیئے کہ جمعہ بعد ہجرت شروع ہوا جس کے بعد دس سال آپ کی زندگی شریف رہی،اس عرصہ میں جمعے اتنے ہی ہوتے ہیں۔(لمعات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1415