Main Icon

باب : خطبہ اور نماز - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1417

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عمَارَةَ بْنِ رُوَيْبَةَ: أَنَّهٗ رَأٰى بِشْرَ بْنَ مَرْوَانَ عَلَی المِنْبَرِ رَافِعًا يَدَيْهِ فَقَالَ: قَبَّحَ اللهُ هَاتَيْنِ الْيَدَيْنِ لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا يَزِيدُ عَلیٰ أَنْ يَقُولَ بِيَدِهٖ هٰكَذَا وَأَشَارَ بِأُصْبُعِهِ المُسَبِّحَةِ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعن عمارة بن رويبة: أنه رأى بشر بن مروان علی المنبر رافعا يديه فقال: قبح الله هاتين اليدين لقد رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم ما يزيد علی أن يقول بيده هكذا وأشار بأصبعه المسبحة. رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہےحضرت عمارہ ابن رویبہ سے کہ آپ نے بشر ابن مروان کو منبر پر اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتے دیکھا تو فرمایا کہ الله تعالٰی ان دونوں ہاتھوں کو خراب کرے میں نے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ اس سے زیادہ نہ کرتے تھے کہ اپنے ہاتھ سے یوں اشارہ کریں اور اپنے کلمے کی انگلی سے اشارہ کیا ۱∞؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎اس حدیث سےموجودہ واعظین عبرت پکڑیں جو ہاتھ نچانچا کر بلکہ خود بھی گھوم ناچ کر وعظ کرتے ہیں صرف داہنے ہاتھ کی کلمے کی انگلی سے اشارہ کرنا چاہیے کہ یہ سنت ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1417