Main Icon

باب : خطبہ اور نماز - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1412

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَنْ اَدْرَكَ رَكْعَةً مِنَ الصَّلٰوۃِ مَعَ الاِمَامِ فَقَدْ اَدْرَكَ الصَّلٰوۃَ (مُتَفَقٌ عَلَیْہِ)

وعن ابی ھریرۃ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم من ادرك ركعة من الصلوۃ مع الامام فقد ادرك الصلوۃ (متفق علیہ)

حدیث ترجمہ

روایت ہےحضرت ابوہریرہ سےفرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ جس نے امام کے ساتھ ایک رکعت نمازکی پائی اس نے نماز پالی ۱∞؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎ظاہر یہ ہے کہ یہاں نماز سے مراد نماز جمعہ ہے اگرچہ الفاظِ حدیث میں جمعہ کا ذکر نہیں اور مطلب یہ ہے کہ جماعت کی ایک رکعت ملنے سے ثواب کامل ملتا ہے،ورنہ مسئلہ یہ ہے کہ جو امام کوالتحیاتیا سجدہ سہو میں پالے اس نے بھی جمعہ پالیا کیونکہ دوسری جگہ حدیث میں یہ ہے کہ جس قدرتمہیں امام کے ساتھ نماز مل جائے وہ پڑھ لو اورباقی قضا کرلو۔اسی لیئے اگر مسافر مقیم امام کے ساتھ آخریالتحیاتمیں شریک ہوتو وہ چار رکعتیں پڑھے گا۔معلوم ہوا کہ اس نے جماعت پالی۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1412