Main Icon

باب : خطبہ اور نماز - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1414

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اسْتَوٰى عَلَی المِنْبَرِ اسْتَقْبَلْنَاهُ بِوُجُوهِنَا. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هٰذَا حَدِيثٌ لَا نَعْرِفُهٗ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ وَهُوَ ضَعِيفٌ ذَاهِبُ الْحَدِيثِ

وعن عبد الله بن مسعود قال: كان النبي صلى الله عليه وسلم إذا استوى علی المنبر استقبلناه بوجوهنا. رواه الترمذي وقال: هذا حديث لا نعرفه إلا من حديث محمد بن الفضل وهو ضعيف ذاهب الحديث

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عبد الله ابن مسعودسے فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم جب منبر پرکھڑے ہوتےتو ہم آپ کی طرف اپنے منہ کرلیتے ۱∞؎(ترمذی)اورترمذی نے فرمایاکہ اس حدیث کو ہم صرف محمد ابن فضل کی حدیث سے ہی پہنچانتے ہیں اور وہ ضعیف ہے حدیث بھول جاتاہے۔

شرح حدیث

۱∞؎اس طرح کہ آپ کے سامنے والےتو روبقبلہ رہتے اور دائیں بائیں والے قبلہ سے کچھ پھرکر بیٹھتے تاکہ ان کا منہ امام کی طرف ہوجائے،لیکن اب سب ہی روبقبلہ بیٹھتے ہیں تاکہ صفیں سیدھی کرتے وقت دشواری نہ ہو۔نوٹ:ہمارے ہاں امام کا منبر پرپہنچ کر مقتدیوں کو سلام کرنا منع ہے کیونکہ اس وقت مقتدی جواب نہ دے سکیں گے،امام شافعی کے ہاں جائز ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1414