Main Icon

باب : سجدۂ شکر کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1494

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

عَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا جَاءَهٗ أَمْرٌ سُرُورًا أَوْ يَسُرُّ بِهٖ خَرَّ سَاجِدًا شَاكِرًا لِلّٰهِ تَعَالٰى.رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيْ وَقَالَ:هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيِبٌ

عن أبي بكرة قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا جاءه أمر سرورا أو يسر به خر ساجدا شاكرا لله تعالى.رواه أبو داود والترمذي وقال:هذا حديث حسن غريب

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوبکرہ سے فرماتے ہیں کہ جب رسول الله صلی الله علیہ وسلم کو کوئی خوشی کی خبرپہنچتی یا آپ خوش ہوتے ۱∞؎تو الله تعالٰی کا شکر کرتے ہوئے سجدہ میں گر جاتے ۲؎(ابوداؤد، ترمذی)ترمذی نے کہایہ حدیث حسن غریب ہے۔

شرح حدیث

۱∞؎اس عبارت میں راوی کو شک ہے کہ صحابی نے "اَمْرٌ سُرُوْرًا"فرمایا یا "یَسُرُّبِہٖخیال رہے کہسُرُوْرًایااَمْرٌکی تمیز ہے یااَغْنِیَفعل پوشیدہ کا مفعول یا لام جارہ ہٹادیا گیا ہے،یعنی منصوب بنزع الخافض ہے،طلباءوعلماء اس کے زبر سے دھوکا نہ کھائیں۔۲؎چنانچہ ابوجہل کا سر آپ کی خدمت میں لایا گیا تو آپ سجدۂ شکر میں گر گئے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1494