Main Icon

باب :رکوع - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 868

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : «أَقِيمُوا الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ فَوَاللهِ إِنِّي لأَرَاكُمْ مِنْ بَعْدِيْ» (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

عن أنس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : «أقيموا الركوع والسجود فوالله إني لأراكم من بعدي» (متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہےحضرت انس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے رکوع سجدے پورےکرو خدا کی قسم میں تم کو اپنے پیچھے سے دیکھتا ہوں ۱؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎ظاہر یہ ہے کہ اس میں خطاب تاقیامت سارےمسلمانوں سےہے۔معنی یہ ہیں کہ اے میری امت والو!نماز درست پڑھاکرو،تم کہیں ہو اورکبھی ہو میں تمہاری نمازیں دیکھتا ہوں،بعض روایات میں ہے کہ مجھ پرتمہارے رکوع اور سجدے،دل کےخشوع وخضوع پوشیدہ نہیں۔معلوم ہوا کہ حضورصلی الله علیہ وسلم ہمارے دلی رازوں سےبھی خبردار ہیں۔انبیاء و اولیاء آنے والے واقعات کومثل موجود دیکھ لیتے ہیں،حضورصلی الله علیہ وسلم نےمعراج میں دوزخ وجنت میں عذاب وثواب پانےوالوں کو ان کےٹھکانوں میں دیکھاحالانکہ یہ عذاب وثواب بعدقیامت ہوں گے۔اور ہوسکتا ہے کہ اس میں خطاب صحابہ سے ہو اور بعد بمعنی خلف ہو یعنی اے صحابہ!تم کسی صف میں اورکہیں ہوں مگر ہماری نگاہیں تمہاری نمازوں کو دیکھتی ہیں۔معلوم ہوا کہ حضورصلی الله علیہ وسلم کی نگاہیں اندھیرے اجالے میں کھلی چھپی چیزوں کو بے تکلف دیکھ لیتی ہیں۔عیسیٰ علیہ السلام نے فرمایا تھا کہ جو کچھ تم گھروں میں کھاکر یا بچا کر آتے ہو میں تمہیں بتاسکتا ہوں،یہ بھی حضورصلی الله علیہ وسلم کا معجزہ ہے۔مرقات نے فرمایا کہ یہ حدیث اپنے ظاہری معنی پرہے اس میں کسی تاویل وغیرہ کی گنجائش نہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 868