Main Icon

باب :رکوع - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 869

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ الْبَرَاءِ قَالَ: كَانَ رُكُوعُ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَسُجُودُهٗ وَبَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ وَإِذَا رَفَعَ مِنَ الرُّكُوعِ مَا خَلَا الْقيامِ وَالْقُعُوْدِ قَرِيباً مِنَ السَوَاءِ (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وعن البراء قال: كان ركوع النبي صلى الله عليه وسلم وسجوده وبين السجدتين وإذا رفع من الركوع ما خلا القيام والقعود قريبا من السواء (متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت براء سے فرماتے ہیں کہ نبی صلی الله علیہ وسلم کا رکوع اورآپ کا سجدہ اور دو سجدوں کے درمیان نشست اور جب رکوع سےسر اٹھاتےسواءقیام اوربیٹھنے کے قریبًا برابرتھا ۱؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی قیام تو تلاوت کی وجہ سے اورقعود التحیات، درودوں، دعاؤں کی وجہ سے دراز ہوتےتھے۔ ان کے سوا باقی ارکان رکوع، سجدہ وغیرہ برابر ہوتے تھے نہ بہت دراز نہ بہت مختصر بلکہ درمیانے،یہ عام نمازوں کا ذکرہے۔سورج گرہن کی نماز میں رکوع سجدہ قیام کے برابرتھے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 869