Main Icon

باب :رکوع - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 870

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَالَ: «سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» قَامَ حَتّٰى نَقُولَ: قَدْ أُوْهِمَ ثُمَّ يَسْجُدُ وَيَقْعُدُ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ حَتّٰى نَقُولَ: قَدْ أُوْهِمَ رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعن أنس قال: كان النبي صلى الله عليه وسلم إذا قال: «سمع الله لمن حمده» قام حتى نقول: قد أوهم ثم يسجد ويقعد بين السجدتين حتى نقول: قد أوهم رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت انس سے فرماتےہیں کہ نبی صلی الله علیہ وسلم جب"سمع الله لمن حمدہ"کہتے تو کھڑے رہتے حتی کہ ہم کہتے کہ آپ کو وہم ہوگیاپھرسجدہ کرتے اور دو سجدوں کے بیچ بیٹھتے حتی کہ ہم کہتے کہ آپ کو وہم ہوگیا ۱؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎ظاہر یہ ہے کہ یہ نوافل کا ذکر ہورہا ہے کہ آپ نفل نماز میں رکوع کے بعدقومہ اور دو سجدوں کے درمیان جلسے میں لمبے ذکر اور دعائیں پڑھتے تھے حتی کہ دیکھنے والا یہ سمجھتا کہ شاید آپ نے قومہ کو قیام سمجھ کر تلاوت شروع کردی یا جلسہ کو قعدہ جان کرالتحیاتشروع کردی۔ خیال رہے کہ نماز میں بھول چوک یا وہم نبوت کی شان کے خلاف نہیں،بہت دفعہ حضورصلی الله علیہ وسلم نے سجدہ سہو کیئے ہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 870