Main Icon

باب :رکوع - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 872

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ فِي رُكُوعِهٖ وَسُجُودِهٖ: «سُبُّوحٌ قُدُّوسٌ رَبُّ الْمَلَائِكَةِ وَالرُّوْحِ» . رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعنها أن النبي صلى الله عليه وسلم كان يقول في ركوعه وسجوده: «سبوح قدوس رب الملائكة والروح» . رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے انہیں سے کہ نبی صلی الله علیہ وسلم اپنے رکوع سجدہ میں کہتے تھے پاک ہے بے عیب ہے ۱؎فرشتوں اور روح کا رب ہے۲؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎یہ دونوں صیغےمبالغہ کے ہیں"سُبُّوْحٌ"سے مراد ہے ذاتی عیوب سے پاک"قُدُّوْسٌ"سے مرادہے۔ صفاتی عیوب سے پاک،لہذاکلمے مقرر نہیں۔
۲
؎اگرچہ الله تعالٰی ساری مخلوق کا رب ہے مگر چونکہ فرشتےبے گناہ اور ہمیشہ عبادت کرنے والی مخلوق ہیں،نیز سب سے بڑی مخلوق فرشتے ہی ہیں اس لیےخصوصیت سے ان کا ذکر فرمایا۔روح سے مرادیاجان ہے یاحضرت جبریل علیہ السلام جن کا لقب روح الامین ہےیاخاص فرشتوں کی جماعت یا وہ فرشتہ ہے جس کےسترہزار(۷۰۰۰۰)چہرے ہیں ہر چہرے میں سترہزار زبانیں اور ہر زبان میں ستر ہزارلغتوں سے خدا تعالٰی کی حمد۔مرقات نے فرمایا کہ انسان جنات کا دسواں حصہ ہیں اور جنات کرو بی فرشتوں کا دسواں حصہ اورکروبی فرشتے باقی ملائکہ کا دسواں حصہ۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 872