Main Icon

باب: اس کا بیان کہ کس جانور کا کھانا حلال ہے اور کس کا حرام - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4110

شکار اور ذبیحوں کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "الضَّبُّ لَسْتُ آكُلُهُ وَلَا أُحَرِّمُهُ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

وعن ابن عمر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "الضب لست آكله ولا أحرمه". متفق عليه.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ گوہ کو نہ تو میں کھاتا ہوں نہ اسے حرام کرتا ہوں ۱؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یہ حدیث ان حضرات کی دلیل ہے جوگوہ کو حلال کہتے ہیں جیسے امام شافعی و احمد،ہمارے یہاں ممنوع ہے ہماری دلیل دوسری فصل میں آرہی ہے۔حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے گوہ کھانے سے منع فرمایا یہ حدیث یا تو منسوخ ہے یا تعارض کی وجہ سے مرجوح ہے۔ اشعۃ اللمعات نے فرمایا کہ نرگوہ کے دو ذکر ہوتے ہیں اور اس کی مادہ کی دو فرجیں،کبھی پانی نہیں پیتا،چالیس دن میں ایک بوند پیشاب کرتا ہے،بیک وقت ستر انڈے دیتا ہے،اس کی عمر سات سو برس تک ہوتی ہے،گوہ نے ہی حضور کی گواہی بزبان فصیح دی تھی۔(اشعہ)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 4110